عظمی بخاری نے وزیراعلٰی پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کر دی

عظمی بخاری نے وزیراعلٰی پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کر دی
 عظمی بخاری نے وزیراعلٰی پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پہلی مرتبہ وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا۔بچوں کے مستقبل کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے نہ اس پر سیاست کرنی چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی وزیراعلٰی پنجاب کے گورنر پنجاب سے منسوب بیان کی تردید کی ہے۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے گورنر پنجاب سے متعلق اپنی مرضی کے وائس چانسلر لگانے کا کوئی بیان نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا ہے بچوں کے مستقبل کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے نہ اس پر سیاست کرنی چاہیے۔مریم نواز نے پہلی مرتبہ شفاف طریقے سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا ہے-