شیخوپورہ میں خاتون سے زیادتی کی کوشش، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے شیخوپورہ کا دورہ کیا ۔تھانہ بھکھی میں ملزم نے خاتون کو زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاتون اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔حناپرویز بٹ کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس نے کارروائی کی اور خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ شیخوپورہ پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا ۔
ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلوانے اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔