راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے 3 انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دیے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ججز تعینات کر دیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جج جاوید اقبال شیخ کو اے ٹی سی فیصل آباد میں تعینات کر دیا گیا، جج محمد نعیم شیخ کو اے ٹی سی سرگودھا میں تعینات کر دیا گیا اس کے علاوہ جج امجد علی شاہ ولی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں تعینات کیا گیا۔
تعینات ججز کو 28 ستمبر تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔