غیرملکی سفارتکاروں کے دورہ سوات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی: ترجمان دفتر خارجہ

غیرملکی سفارتکاروں کے دورہ سوات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی: ترجمان دفتر خارجہ
غیرملکی سفارتکاروں کے دورہ سوات کی اطلاع نہیں دی گئی تھی: ترجمان دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ نے سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے آرگنائز کیا تھا، ہمیں اس دورے کی معلومات نہیں دی گئیں۔
مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے تاہم دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مالم جبہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سفارتکاروں کا دورہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے آرگنائز کیا تھا، بعض سفارتکاروں نے انفرادی طور پر اپنے سفر کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جس کے بعد وزارت خارجہ نے کے پی حکومت کو آگاہ کیا لیکن چیمبرآف کامرس کی طرف سے ہمیں اس دورے کی معلومات نہیں دی گئیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ملک میں مقیم ہرسفارتکارکو سکیورٹی فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، غیرملکی سفارتکاروں کو پاکستان ایکسپلور کرنے کی ہمت افزائی کرتے ہیں اور غیرملکی سفارتکاروں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا بھی کہتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -