پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ...
پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، جتنا ہم پیچھے ہٹتے ہیں اتنا یہ ہمیں کرش کرتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج میرا ایک سال پورا ہو گیا ان کا خیال تھا کہ عمران خان ٹوٹ جائے گا اور جیل کی چکی میں نہیں رہ سکے گا، میں 21 سے 22 گھنٹے چکی میں رہتا ہوں، گرمیوں کے دنوں میں اتنا پسینہ آتا تھا کہ جو کپڑے میں پہنتا تھا وہ بھی گل گئے، انہیں پتا ہی نہیں کہ سپورٹس مین کی ٹریننگ ایسی ہوتی ہے کہ وہ ہرطرح کے دباؤ میں رہنے کا عادی ہوتا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے سب کو کہتا ہوں ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، رؤف حسن دو تین بار جیل میں ملنے آیا مگر ملنے نہیں دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ سانحہ سقوط ڈھاکا میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوا دنیا بھر میں ذلت ہوئی، 90 ہزار قیدی بنے اور 50 ہزار پاکستانیوں کو قتل کیا گیا جس کے بعد حمودالرحمان کمیشن رپورٹ چھپا دی گئی، کمیشن رپورٹ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس سے سبق سیکھو۔

مزید :

سیاست -