بنگلہ دیش ساف انڈر17 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سری لنکا میں جاری ساف انڈر17چیمپئن شپ 2025 میں کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دی۔بنگلا دیش کی جانب سے پہلا گول نظمل ہدیٰ نے تیسرے منٹ میں سکور کیا جبکہ دوسرا گول محمد رحمٰن نے چوتھے منٹ میں اسکور کیا پاکستان کی ٹیم میچ میں عمدہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔