سعودی عرب کے مفتی اعظم کا انتقال بڑانقصان ہے،مسعود اظہر
لاہور (پ ر) پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے سعودی عرب کے مفتیِ اعظم، عالمِ ربانی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ قرآن وسنت کے ایک عظیم داعی،عالم باعمل، محسن، رہبر اور مربی سے محروم ہوگئی ہے۔ یہ سانحہ ایسا ہے جس نے دلوں کو لرزا دیا اور آنکھوں کو اشکبار کر دیا ہے۔ مفتیِ اعظم الشیخ عبدالعزیزمرحوم نے اپنی پوری زندگی قرآن و سنت کی ترجمانی، شریعتِ مطہرہ کے اصولوں کی حفاظت اور امت کی رہنمائی میں بسر کی۔ وہ ایک جید عالمِ دین تھے۔
جنہوں نے اپنے تقویٰ،فتوؤں، فیصلوں، اخلاص، سادہ طرزِ حیات اور غیر معمولی علمی بصیرت سے مسلمانوں کے دلوں کو منور کیا۔ ان کے خطبات و فتاویٰ نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ہمیشہ ر…