کنگ ایڈورڈ برن یونٹ کے زیراہتمام سالانہ برن کانفرنس شروع

  کنگ ایڈورڈ برن یونٹ کے زیراہتمام سالانہ برن کانفرنس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے برن یونٹ اور پلاسٹک سرجری سینٹر کے زیر اہتمام، پاکستان برن ایسوسی ایشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز  کے تعاون سے 3rd Annual BurnCon 2025 کا آغاز ہو گیا۔ یہ ایونٹ 25 تا 28 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں سائنسی سیشنز، تربیتی ورکشاپس اور عوامی آگاہی سرگرمیاں شامل ہیں۔افتتاحی دن کا آغاز Burn Awareness Walk اور Burn Prevention Art Exhibition سے ہوا، جس میں طلبہ، فیکلٹی، ریسکیو 1122، سول سوسائٹی اور برن سروائیورز نے شرکت کی۔پروگرام کے چیف آرگنائزر اور ہیڈ آف برن یونٹ، پروفیسر مستحسن بشیر نے میو ہسپتال میں قائم  پاکستان کے سب سے بڑے برن یونٹ کے حوالے سے دستاویزی فلم پیش کی، جس میں برن پریوینشن اور علاج کی جدید سہولیات کو اجاگر کیا گیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نیکہا کہ برن انجریز ایک بڑا صحت عامہ کا مسئلہ ہیں، جن سے بچاؤ اور آگاہی کے ذریعے ہزاروں جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔