فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن وفد کی گورنر کیساتھ ملاقات

    فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن وفد کی گورنر کیساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) فارن سٹڈی کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن، ایف ایس سی پاکستان کے وفد کی چیئرمین راؤ شہزاد کی سربراہی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں فارن انڈسٹری کو درپیش مسائل کا احاطہ کیا گیا بیرون ممالک اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے طالب علموں کو ایئرپورٹس کلیرنس و دیگر پریشانیوں کے سدباب کے لیے ایئرپورٹس پر سہولت کا کاؤنٹر کا اجراء کیا جانا چاہیے۔ چیئرمین راؤ شہزاد نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ہم بحیثیت ایسوسی ایشن حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنا احتساب خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی بھرپور مذمت اور سر کوبی کی جائے گی۔ ایسے بد عنوان عناصر جو ملک و قوم کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں ان کا قانون کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔ فارن کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن (ایف ایس سی پاکستان) ہر قدم اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔