مسکن راوی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، پرائمری سکول کا افتتاح 

    مسکن راوی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، پرائمری سکول کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(لیڈی رپورٹر)مسکنِ راوی لو کاسٹ ہاؤسنگ پراجیکٹ میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور پرائمری اسکول کے افتتاح کے سلسلے میں تقریب، یہ منصوبہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل  کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے، جو مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات و مواقع فراہم کرنے کے ویژن کا حصہ ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر منصور احمد جنجوعہ نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ 100 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہے جس کا مقصد معیاری رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے خصوصی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق ہے۔روڈا کی ڈائریکٹر اسپیشل انیشی ایٹوز فاطمہ علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر کا مقصد خواتین کو سلائی، کڑھائی اور دیگر عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ اس موقع پر پی ایس ڈی اے اور پی وی ٹی سی  کے نمائندگان بھی موجود تھے تاکہ اجتماعی تجربات اور وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو ایک مثالی کمیونٹی ڈویلپمنٹ ماڈل بنایا جا سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال 13 جنوری 2025 کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت قائم کردہ مسکنِ راوی ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کیا تھا، جو مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔