فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گاڑی سے ایک ہزار لٹر جعلی دودھ برآمد

    فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گاڑی سے ایک ہزار لٹر جعلی دودھ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی سپلائی کی ایک اور بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ایک مسافر وین سے 1 ہزار لٹر جعلی دودھ سے بھرے 10 ڈرم برآمد کر لئے گئے جو لاہور لائے جا رہے تھے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ مسافروں کی جگہ جعلی دودھ سے بھرے ڈرم رکھ کر لاہور لایا جا رہا تھا، دودھ کے نام پر کیمیکلز سے تیار محلول چھپا کر لایا جا رہا تھا۔یہ کارروائی گجومتہ کے علاقے میں کی گئی جہاں جعلسازوں کی وین کو پکڑا گیا، عاصم جاوید نے مزید کہا پنجاب میں جعلی دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائی جاری ہے اور جعلسازوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کر دی گئی۔