لیسکو سکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی،نئے کنکشن التواء کا شکار

           لیسکو سکیورٹی سافٹ ویئرکی عدم فراہمی،نئے کنکشن التواء کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث نئے کنکشنز التواء کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے ساتھ ساتھ سولر سسٹمز کے کنکشنز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ میٹر ساز کمپنی کی جانب سے درکار سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سکیورٹی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے مختلف آپریشن سرکلز بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز کو بھجوا چکے ہیں، مگر سافٹ ویئر دستیاب نہ ہونے کے سبب یہ میٹرز تاحال انسٹال نہیں ہو سکے۔

 ماہرین کے مطابق اس تاخیر کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کمپنی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔