طوافہ،کیٹرنگ،ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے ٹینڈر وصولی مکمل
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم کے حج2026ء کے ایک لاکھ20ہزار عازمین کے لئے مشاعر کی خدمات کے لئے طوافہ کمپنیوں، کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے ٹینڈر کی وصولی کا مرحلہ مکمل سکیورٹنی کے ساتھ درخواستوں کو شارٹ لسٹ کرنے پر کام جاری۔سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لئے بی کیٹگری اس سال ڈی پلس حاصل کرنے کا فیصلہ۔ ڈی پلس کیٹگری میں سرکاری حجاج اے سی جسم بورڈ، صوفہ کم بیڈ سے استفادہ کریں گے تاریخ میں پہلی دفعہ سرکاری عازمین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کی قیادت میں ہائرسنگ کمیٹی کے ممبران،سینئر جوائنٹ سیکرٹری احمد ندیم، ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان، قونصل جنرل جوائنٹ سیکرٹری کاشف حسین، اکاؤنٹ آفیسر محمد حفیظ کھوکھر پر مشتمل سات رکنی کمیٹی میرٹ پر ہائرنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کر رہی ہے خصوصی ٹیم ٹیکنیکل فنانس رپورٹ بنا رہی ہے۔
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں سکیورٹی سافٹ ویئر کی عدم فراہمی کے باعث نئے کنکشنز التواء_ کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کے ساتھ ساتھ سولر سسٹمز کے کنکشنز بھی متاثر ہو رہے ہیں۔میٹر ساز کمپنی کی جانب سے درکار سافٹ ویئر نہ ملنے پر میٹرز کی پروگرامنگ ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ ایل ٹی میٹرز کی تنصیب سے قبل پروگرامنگ اور سکیورٹی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے مختلف آپریشن سرکلز بڑی تعداد میں میٹرز ایم اینڈ ٹی سرکلز کو بھجوا چکے ہیں، مگر سافٹ ویئر دستیاب نہ ہونے کے سبب یہ میٹرز تاحال انسٹال نہیں ہو سکے۔ماہرین کے مطابق اس تاخیر کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کمپنی کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔