مشاورتی فرم آکسفورڈ اکنامکس کی نئی تحقیق کااجراء

مشاورتی فرم آکسفورڈ اکنامکس کی نئی تحقیق کااجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    اسلام آباد(پ ر) خودمختار عالمی مشاورتی فرم آکسفورڈ اکنامکس نے اپنی نئی تحقیق میں Haleon Pakistan Limitedکے پاکستانی معیشت پر اثرات کو اجاگر کیا ہے،جو معروف برطانوی ہیلتھ کیئر کمپنی Haleonکی ماتحت مقامی کمپنی ہے۔رپورٹ کے مطابق Haleon نے پاکستان کی مجموعی مالیت میں 98 ملین ڈالر (27بلین روپے)کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سطح پر6600 ملازمتیں بھی فراہم کیں۔ہر دس افراد کو برا ہ راست Haleon کی ملازمت ملنے کی وجہ سے معیشت میں مزید 106 ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔یہ مطالعہ ملک  میں معاشی ترقی،روزگار اور صحت کے حصول تک رسائی میں Haleon کے بنیادی کردار کی تائید کرتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری جناب قیصر احمد شیخ،وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی،برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستانH.E. Jane Marriott CMG OBE،پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی ایس ایس آئی (Amb) سہیل محمود (ر)،سی ای او ٹیلی نورMr Fridtjof Rusten،یونی سیف میں چیف آف پارٹنرشپ Ms. Larissa Bruun,،یونیسیف کی سوشل پالیسی ماہر صدف ذوالفقار،سینیٹر داکٹر زرقا سہروردی تیمور،ایمبیسیڈر حامد اصغر،ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزارت خارجہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ڈپلومیٹک کارپوریشن کے سینئر اراکین  کے ساتھ ساتھ کاروباری،میڈیا اور انڈسٹری کی ممتاز شخصیات کے سامنے پیش کیے گئے۔

۔اس ایونٹ میں اس حقیقت کو جااگر کیا گیا کہ کس طرح Haleonجیسی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی عالمی مہارت سے ملکی ترقی میں حصہ ڈال رہی ہیں۔ اس موقع پرو فاقی وزیر سرمایہ کاری جناب قیصر احمد شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں کاروبار کی راہیں کھلی ہیں ہم ان سرمایہ کاروں کو مد نظر رکھتے ہیں جو ملک میں طویل مدت  پائیداری،علم،صلاحیت اور سماجی ترقی میں اضافے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔اس رپورٹ نے یہ ثابت کیا کہ ایسے انویسٹر پہلے سے ہی ہمارے ساتھ ہیں۔ہم دوسروں کو بھی اسی طرز پر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔میں اس شراقتداری پر Haleonکا اور اس بہترین اور شفاف تجزیہ کاری پر آکسفورڈ اکنامکس کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔“تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستانH.E. Jane Marriott CMG OBEکا کہنا تھاکہ Haleonکی پاکستان میں موجودگی اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح برطانوی کاروبارمختلف کمیونیٹیز میں سرمایہ کاری کر کے لوکل صنعت کو مضبوطی اورتجارت کو فروغ دے رہے ہیں۔برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات مضبو ط کرنے کے لیے پرعزم ہے خاص طور پر وہ ادارے جن  میں لچک،شمولیت اور جدت کو فروغ مل سکے۔اس تقریب میں ”پاکستان میں پرعزم سرمایہ کاری“ جیسے موضوع پر بھی پینل ڈسکشن ہوئی جس میں و فاقی وزیر سرمایہ کاری جناب قیصر احمد شیخ صاحب،سینئر ریسرچ اکنامسٹ محترمہ عافیہ ملک اور Haleonپاکستان کے سی ای او اور جنرل مینیجر جناب قوی نصیر صاحب نے حصہ لیا۔ Haleonپاکستان کے سی ای او اور جنرل مینیجر جناب قوی نصیر صاحب نے کہا کہ آکسفورڈ اکنامکس کے نتائج  ہمارے اس یقین کی تصدیق کرتے ہیں کہ کاروباری کارکردگی اور قومی ویلیو میں اضافہ ساتھ ساتھ ہوناچاہیے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم صحت کے حصول تک رسائی، روزگار،مقامی خریداری اور طویل مدتی شراکت داری میں پاکستان کی مددکر رہے ہیں۔اپنے اختتامی بیان میں وزیر مملکت برائے خزانہ جناب بلال اظہر کیانی نےHaleonکے اقتصادی اثرات کے مطالعے کوہماری قومی گفتگو میں ایک بروقت اور اہم توسط قرار دیا۔اور مزید کہا کہ یہ مضبوط بیانیہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کاروباری موجودگی کیسی ہے۔Haleonپاکستان میں مزید گہری سرمایہ کاری کے ذریعے معاشرے کو بہترین طبعی سہولیات اور اقتصادی ترقی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔