فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ڈینگی کے موضوع پر سیشن

    فاطمہ جناح یونیورسٹی میں ڈینگی کے موضوع پر سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام چیف آرگنائزر پروفیسر بلقیس شبیر کی سربراہی  میں ڈینگی بخار کی روک تھام،مؤثر طبی علاج وانتظام اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تربیتی سیشن پر مشتمل آگاہی سیمینار ہوا۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق محمود میاں، سینئر نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد،ڈاکٹر انور گوندل،ڈاکٹر الطاف چیمہ، ڈاکٹر ارشد ہمایوں، مختلف اداروں کے طبی ماہرین، فیملی فزیشنز، پوسٹ گریجویٹ طلباء، ہاؤس آفیسرز، نرسز، اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے زور دیا کہ معالجین کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے انسانیت کی خدمت کی کوشش کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اچھا ڈاکٹر وہ ہے جو مریض کی ہسٹری لینے میں مہارت رکھتا ہو۔