جامعہ اشرفیہ کے علماء کامفتی اعظم کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(پ ر)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے سعودی عرب کے مفتی اعظم فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اعظم شیخ عبد العزیز جید عالم دین اور عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت تھے ان کی تمام زندگی قرآن و سنت کے عملی نفاذ،شریعت مطہرہ کے اصولوں کی حفاظت اور امت مسلمہ کی راہنمائی کرنے میں گذری۔ وہ اخلاص، سادگی و قناعت، تقوی اور علم و عمل کے پیکر تھے۔
انہوں نے اپنے خطبات کے ذریعہ پوری دنیا میں قرآن و سنت کی روشنی پھیلائی انہوں نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی اور وحدت امت کا درس دیا جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء_ نے کہا کہ فضیل? الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات سے عالم اسلام ایک نامور علمی وروحانی شخصیت سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ یہ صدمہ و نقصان صرف سعودی عرب ہی کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کاہے انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کی حکومت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ? کی مغفرت،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء_ فرمائے۔