برائلر مرغی کا گوشت8روپے سستا فی کلو قیمت 482 روپے

    برائلر مرغی کا گوشت8روپے سستا فی کلو قیمت 482 روپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے سستا ہو کر 482 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگا، جبکہ صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی آئی ہے اور ہول سیل ریٹ 319 روپے فی کلو ہو گیا ہے، پرچون سطح پر اس کی قیمت 333 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت 305 روپے فی درجن پر مستحکم رہی ہے اور انڈوں کی پیٹی 9 ہزار 30 روپے میں دستیاب ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیاں اور 5 پھل مزید مہنگے ہو گئے ہیں جس سے غریب طبقے کی روزمرہ کی خریداری پر گہرا اثر پڑا ہے۔

 پیاز 120 روپے، ٹماٹر 200روپے، لہسن 500 روپے اور ادرک 640 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں، سبزیوں میں لیموں 220 روپے، ٹینڈے 380روپے، کھیرا 100 روپے اور کریلے 250روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہیں۔اسی طرح بندگوبھی 180 روپے، شلجم 140 روپے اور بھنڈی 220 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، سیب 400 روپے، مسمی 280 روپے، آڑو 420 روپے، انگور 380 روپے اور جاپانی پھل 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔