ٹیوٹا کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کیلئے تقریب

ٹیوٹا کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کیلئے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(پ ر)ٹیوٹا یرمین کے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا چئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے طلبہ میں کیش انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔سنئیر ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا اختر عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔چئیرمن ٹیوٹا نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے تقریب کا انعقاد فنی تربیت کے فروغ کے لئے انتہائی ضروری قدم ہے۔ ہمیں فنی تعلیم کو گلیمرائز کرنا ہو گا تاکہ نوجوانوں اور ان کے والدین فنی تعلیم کی طرف راغب ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اختر عباس بھروانہ نے کہا کہ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو ٹیوٹا کے طرف سے بالترتیب ایک لاکھ پچھتر ہزار اور پچاس ہزار کے نقد انعامات دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ان طلبہ کو اسپانسرز کی طرف سے بھی کیش انعامات دیے گئے ہیں۔ اسی طرح تمام ٹیکنالوجیز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پچیس طلبہ میں بھی کیش پرائزز تقسیم کئے گئے ہیں۔ دیگر مہمانوں میں ڈی جی پی ایس ڈی اے سارہ راشد،سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد خان،جی ایم اربن ڈیویلپر عمر راں بھی شریک تھے۔ڈی اے ای میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بہاولپور کی آمنہ خان نے پہلی، جی سی ٹی ملتا ن کے افسر علی نیدوسری اور جی سی ٹی بہاولپور کی صباء اقبال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔