ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے،حل کے احکامات جاری
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹر منزہ کرامت نے اپنے دفتر میں پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور کہا کہ ہاؤس آف یونیٹی کا مقصد فورس کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہے۔ایس پی منزہ کرامتنے پیش ہونے والے 12 پولیس افسران و جوانوں کی درخواستوں پر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔پولیس افسران و جوان اپنی درخواست کے سلسلہ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے دفتر پیش ہو سکتے ہیں۔