سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس  پیز کاکیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس  پیز کاکیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)سندھ پولیس کے انڈرٹریننگ ڈی ایس پیزنے گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ سندھ پولیس کے 42رکنی وفد کی قیادت ایس ایس پی جواد اسحاق کر رہے تھے۔ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشور نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی(ایڈمن)نے سندھ پولیس کے زیر تربیت افسران کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ دی۔ عمران کشور نے وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

مزید :

علاقائی -