مبینہ پولیس مقابلے، زیر حراست دو ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار

  مبینہ پولیس مقابلے، زیر حراست دو ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                                                            لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زیرحراست ملزم سمیت دو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کے ساندہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہو گیاہلاک ملزم کی شناخت اشرف کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع کیمطابق ہلاک ملزم کو اسکے ساتھی چند روز قبل پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہوئے تھے جسکی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔اس دوران ملزم کراس فائرنگ میں مارا گیا،اشرف ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ نشتر کالونی میں ہوا جہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے اہلکار ہلاک ملزم راشد کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے۔اس دوران اسکے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں زیرحراست ملزم مارا گیا۔ملزم راشد ڈکیتی، راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

پولیس مقابلے

مزید :

علاقائی -