پنجاب چیریٹی کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیر اہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد

  پنجاب چیریٹی کمیشن اور سول ڈیفنس کے زیر اہتمام قومی امن میلہ برائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ داخلہ پنجاب 10 لاکھ نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا حصہ بنانے کا مشن پر گامزن ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب چیریٹی کمیشن اور سول ڈیفنس پنجاب کے زیر اہتمام قومی امن میلہ برائے نوجوانان 2025 کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ امن فیسٹیول میں طلبہ، نوجوانوں، سول سوسائٹی اور متعلقہ تنظیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے نوجوانوں کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شمولیت کی دعوت دی  اور حالیہ سیلاب اور قبل ازیں پاک بھارت کشیدگی کے دوران سول ڈیفنس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

فیسٹیول سے خطاب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خاں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس اپنے ہم وطنوں کی امداد کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -