شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گھر میں گھس کر واردات کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے رات کے وقت گھر میں گھس کر واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سٹی محمد بلا ل احمد کے مطابق گھر والے چھت پر سو رہے تھے کہ ملزم بیرونی دروازے کو توڑ کر گھر کے اندر گھس گیا، ملزم نے سیف الماری میں سے 10لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور ایک لاکھ نقد رقم چوری کی اور رفو چکر ہو گیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری واقعہ کا مقدمہ درج کیا ملزم کو 24گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم یوسف عرف کاکا گھوڑیاں والا کے قبضہ سے 10لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم 1لاکھ برآمد کر لی گئی