غیر قانونی کرنسی،حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج،حوالہ ہنڈی،انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کیمطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عمران عامر اور محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے 7لاکھ روپے مالیت کی ملکی کرنسی، حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد اور کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم محمد عرفان کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا۔