بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنز قوانین میں ترامیم کے دو رولز معطل، حکم امتناعی جاری 

بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنز قوانین میں ترامیم کے دو رولز معطل، حکم امتناعی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان بار کونسل اینڈ لیگل پریکٹیشنرز رولز 1976 میں کی گئی حالیہ ترامیم کے دو رولز معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے یکم نومبر کو ہونیوالے انتخابات پرانے قوانین کے تحت ہی ہوں گے، نئی ترامیم کا اطلاق موجودہ الیکشن پر نہیں ہوگا، درخواستگزاران نے موقف اختیار کیا تھا کہ وکلاء کیلئے ایک ہی ضلع میں پانچ سال تک پریکٹس کو لازمی قرار دینا ان کے بنیادی حقوق کے منافی ہے، اس شرط کے باعث کئی اہل امیدوار الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہو جاتے ہیں، جو آئین اور قانون کیخلاف ہے۔

بارکونسل رولز

مزید :

صفحہ آخر -