عدالت نے فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈدے دیا
عدالت نے فلک جاوید کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈدے دیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا ریاستی اداروں اور صوبائی وزیر کیخلاف سوشل میڈیا پیلٹ فارم استعمال کرنے کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دے دیا. عدالت نے فلک جاوید کا 5 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے. نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید کو آج ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور انکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی. عدالت نے دونوں طرف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور بتایا کہ وقوعہ کو ایک سال سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے،عدالت کو این سی سی آئی اے سے سوال کرنا چاہیے جو رپورٹ انہوں نے پیش کی اس قانونی حیثیت کیا ہے؟ وکیل کیمطابق مقدمے کی بنیاد یہ واحد رپورٹ ہے تو یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں، کوئی پرائیویٹ گواہ ہی نہیں ہے ملزمہ کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا جائے. سرکاری وکیل نے نشاندہی کی کہ فلک جاوید روپوش تھیں. انکا 30 دنوں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے. جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرلی اور ہدایت کی کہ فلک جاوید کو دوبارہ 30 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے.
فلک جاوید