قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کیخلاف مجرم کی اپیل مسترد

    قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کیخلاف مجرم کی اپیل مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا کے خلاف مجرم ناطق حسین کی اپیل مسترد کر دی،پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ مجرم نے 2018 میں زاہد اللہ کو اس کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا،ایڈیشنل سیشن جج شاہ پور ضلع سرگودھا نے مجرم کو چار جنوری 2020 کو عمر قید کی سزا سنائی، گھر پر موجود افراد اس قتل کے چشم دید گواہ ہیں،موقع سے دو خول ملے جو فرانزک رپورٹ میں ملزم سے برآمد کی گئی پسٹل سے میچ کر گئے ہیں۔

اپیل مسترد  

مزید :

صفحہ آخر -