منشیات کے مقدمے میں عمر قید سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے منشیات کے مقدمے میں عمر قید سزا پانے والے مجرم نور محمد شاہ کی اپیل خارج کردی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونا ثابت ہوا ہے، اسلئے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، ملزم کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ ملزم کو بدنیتی سے ملوث کیا گیا ہے، تمام گواہان پولیس اہلکار ہیں جبکہ پبلک سے کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔
منشیات