رجسٹرڈ عازمین حج کی بیماری، وفات پر رقم واپسی یا متبال نامزدگی کی سہولت 

رجسٹرڈ عازمین حج کی بیماری، وفات پر رقم واپسی یا متبال نامزدگی کی سہولت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلا م آباد(آئی این پی)کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانیوالے رجسٹرڈ عازمین کیلئے وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی۔وزارت مذہبی امور کی پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنیوالا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے۔ تاہم حج پر نہ  جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ فوت ہونیوالے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔دستاویز مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دیدیا گیا، حج پر نہ جانے کی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہوگی۔

حج

مزید :

صفحہ آخر -