بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے بلاول آگے بڑھیں،طارق فضل
اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے بلاول آگے بڑھیں،ن لیگ ساتھ دے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہ بلاول کہتے ہیں بلوچستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے، وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، بلاول سیاسی حل چاہتے ہیں تو وہاں جا کر تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کریں، مسلم لیگ (ن)مکمل ساتھ دیگی، بلاول آگے بڑھ کر مسئلہ حل کریں، عملی اقدامات سے ہی سیاسی حل نکلے گا، صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنے گی۔
طارق فضل