نیب کا زلفی بخاری کی 800کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ 

  نیب کا زلفی بخاری کی 800کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)  پی ٹی آئی  رہنما ذوالفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے اس حوالے سے باضابطہ نیلامی اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹیگیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے۔ذوالفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے، واضح رہے کہ ذوالفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

نیب

مزید :

صفحہ آخر -