واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا

      واشنگٹن میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے نیشنل مال  میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا نصب کیا گیا متنازع مجسمہ ہٹادیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل مال میں نصب کئے گئے مجسمے میں صدر ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس مجسمے کا عنوان بیسٹ فرینڈ فار  ایور 'Best Friends Forever' تھا اور  اس مجسمے کو 'The Secret Handshake' نامی فنکار گروپ کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔یہ مجسمہ 23 ستمبر کو نصب کیا گیا تھا اور اسے   گزشتہ صبح امریکی پارک پولیس نے ہٹا دیا۔ حکام کے مطابق مجسمہ اس اجازت نامے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا تھا جس کے تحت اسے نصب کیا گیا تھا۔

  مجسمہ

مزید :

صفحہ آخر -