چودھری ظہور الٰہی کی عوامی وسیاسی خدمات لازوال  ہیں،شافع حسین

     چودھری ظہور الٰہی کی عوامی وسیاسی خدمات لازوال  ہیں،شافع حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ظہور پیلس گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین، اراکین اسمبلی، مسلم لیگ سٹی گجرات کے صدر علی ابرار جوڑا اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور خصوصی دعا سے ہوا جس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں۔ شرکاء  نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہید نے عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور اصولی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی رواداری اور شرافت کی سیاست کو پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم انتقام کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات شہر کی ترقی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے عالمی معیار کا سیوریج سسٹم، انفراسٹرکچر کی بہتری، پارکس، سکولز اور صحت کے اداروں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے جاری ہیں بعد ازاں صوبائی وزیر نے چوہدری ظہور الٰہی شہید کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

شافع حسین

مزید :

صفحہ آخر -