ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی،پرویزالٰہی 

       ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی،پرویزالٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی)مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے چودھری ظہورالٰہی نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھا، آج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں ان کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے، قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی ملکر شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، شہید نے ہمیں ہمیشہ یہی تعلیم دی کہ جو حق پر ہو اسکے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے اور ظلم کیخلاف آواز اٹھانی ہے۔ قبل ازیں ثمیرہ الٰہی نے شہید کے ایصال ثواب کیلئے چودھری ظہورالٰہی ہاؤس گجرات میں فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا جس میں ضلع بھر سے معززین سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں اور کارکنوں نے شرکت کی،ثمیرہ الٰہی نے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید چاروں صوبوں کی آواز تھے، انہوں نے ساری زندگی حق گوئی کیساتھ گزاری اور ہمیشہ مظلوم طبقات کے حقوق کیلئے جدوجہد کی جسکی وجہ سے آج بھی لوگ انکے ساتھ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔تقریب میں سابق ایم پی اے صفیہ جاوید چودھری، امجد پرویز بٹ، چودھری فخر ندیم، فیضان خالد بٹ، امتیاز احمد راٹھور، قاضی مبشر ایڈووکیٹ، عمران کمبوہ جانباز، قاری عارف شاہد گوندل، ظفر غوری، ابوذر ڈار، ابراہیم نجیب چیمہ، راجہ تصدق حسین، چودھری اعجاز چک بھولا، چودھری عابد پوربہ، راجہ افضل ننھا پہلوان، مشتاق سرور غوری، لعل حسین، ملک ظہیر آف گلانوالہ، چودھری الطاف ایڈووکیٹ، زبیدہ احسان چودھری، صالح انجم، نزہت اشرف گوندل اور دیگر رہنما شریک تھے۔ 

پرویزالہی

مزید :

صفحہ آخر -