ایف آئی اے میں اصلاحات اور تنظیم نو، آپریشنل ڈھانچہ 3ریجن میں تقسیم 

ایف آئی اے میں اصلاحات اور تنظیم نو، آپریشنل ڈھانچہ 3ریجن میں تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(آئی این پی)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے  میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساتھ ریجن قائم کر دئیے گئے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کر دیئے گئے، نئے زونز گلگت بلتستان زون اور سکھر زون کے نام سے قائم کئے گئے،  گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا۔اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون میں شامل تھے، جبکہ سکھر زون کا زونل آفس سکھر میں قائم کیا جائے گا، آپریشنل ڈھانچے میں اصلاحات کا مقصد ادارے کی مجموعی کارکردگی اور پبلک سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنانا ہے۔

ایف آئی اے زون

مزید :

صفحہ آخر -