بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نوعیت وفاقی، سیلاب زگان کی مدد صوبائی سطح پر ہو گی: رانا ثنا ء اللہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نوعیت وفاقی، سیلاب زگان کی مدد صوبائی سطح پر ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کر دیا جائے، سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے کیا گیاہے، ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے، وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں،، پیپلز پارٹی اس پراپنا نکتا نظر رکھ سکتی ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ باہمی مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے۔

رانا ثنااللہ

مزید :

صفحہ آخر -