پنجاب میں سیاحت کا فروغ،نئی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ 

    پنجاب میں سیاحت کا فروغ،نئی ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی ہے۔ بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈی نیٹس کے ساتھ شامل ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی۔ محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہے جس میں ورچوئل تجربے کے لیے ایپ میں اے آروی آر کی سہولت موجود ہوں گی،جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچوئل وزٹ کرسکیں گے۔سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے۔ اسکے علاوہ آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے بھی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کرلیاگیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔

سیاحت ایپ

مزید :

صفحہ آخر -