سوئی نادرن گیس کمپنی کا نئے گیس میٹرز کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان

  سوئی نادرن گیس کمپنی کا نئے گیس میٹرز کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(آئی این پی)سوئی نادرن گیس کمپنی (ایس این جی سی)نے گھریلو صارفین کے لئے مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کنکشن کی درخواستوں کی وصولی کا اعلان کر دیا۔سوئی نادرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق امیدواروں کو اپنی درخواست کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ نیشنل آئی ڈی کارڈ  اور جائیداد کی ملکیت کے ثبوت جمع کرانا ہوں گے۔ یہ دستاویزات اسلئے لازمی قرار دی گئی ہیں تاکہ درست تصدیق اور نئے کنکشن کے عمل کو بغیر کسی دشواری کے مکمل کیا جا سکے۔کمپنی نے مزید وضاحت کی کہ وہ صارفین جنہیں پہلے ہی ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو چکے ہیں، ان کو نئی درخواستوں کے عمل میں ترجیح دی جائے گی۔ ایسے صارفین کی سہولت کیلئے ایس این جی سی  نے ایک خصوصی آن لائن لنک بھی تیار کیا ہے تاکہ تیز اور موثر کارروائی ممکن ہو سکے۔

 سوئی نادرن

مزید :

صفحہ اول -