پنجاب میں ڈکلیئرڈکمرشل ایریازمیں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کی اجازت
لاہور (آئی این پی)پنجاب حکومت نے ڈکلیئرڈکمرشل ایریازمیں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کی اجازت دیدی۔محکمہ بلدیات کے مطابق پنجاب حکومت نے پٹرول پمپ اورالیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کے لئے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی پابندی بھی ختم کردی ہے،اور ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی منظوری کے بغیر کمرشل ایریا میں پٹرول پمپ لگانے کی اجازت ملے گی۔ محکمہ بلدیات نے پٹرول پمپس لگانے کے رولز میں ترمیم کر دی ہے۔
پنجاب