پاکستان اور بحرین کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

  پاکستان اور بحرین کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             نیویارک(نیوزایجنسیاں )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، فریقین نے اقتصادی تعاون، علاقائی روابط، کثیرالجہتی فورمز پر شراکت داری اور امن کےلئے مشترکہ عزم کےساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر دونوں رہنما ﺅں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور فوری جنگ بندی کے ساتھ انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے نیویارک قونصلیٹ میں قونصلر سروسز ایریا کا افتتاح کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان قونصلیٹ جنرل نیویارک کی تاریخی عمارت 1948 میں قائم ہوئی تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت و بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستا نیوں کےلئے خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا، بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی ریکارڈ کرنے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ مقدمات کی ای فائلنگ، ٹیکسیشن و بینکنگ میں سہولت دی گئی، اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کےلئے یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پنجاب اور بلوچستان میں اوورسیز پاکستانیوں کےلئے سہولت دفاتر قائم کئے گئے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا ایئرپورٹس پر گرین چینل سہولت بحال کر دی گئی، 126 ممالک کےلئے ویزا پرائر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی گئی۔ترجمان کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم نے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا،نیویارک قونصلیٹ میں 24 گھنٹے ایمر جنسی ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا، پنجاب لینڈ ریکارڈ کِیوسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قونصلیٹ کا نیا ویب پورٹل لانچ کر دیا گیا، کمیونٹی کو مزید سہولت ملے گی۔نادرا ڈیسک اور آن لائن پاور آف اٹارنی کی سہولت قونصلیٹ میں دستیاب ہے۔ قونصلیٹ میں آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا، باقاعدہ ای کچہریاں اور کمیونٹی ٹا_¶ن ہالز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے،ثقافتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کےلئے قونصلیٹ سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان بحرین 

مزید :

صفحہ اول -