آزاد عدلیہ کیلئے وکلا تحریک چلائیں گے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی: بیرسٹر گوہر 

      آزاد عدلیہ کیلئے وکلا تحریک چلائیں گے، پی ٹی آئی ساتھ دے گی: بیرسٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کیلئے وکلا تحریک چلائیں گے اور ہم ساتھ دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط عدلیہ ہی عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے، عدلیہ صرف ججز کا نام نہیں بلکہ جمہوریت کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا آزاد ہے اسی طرح عدلیہ بھی آزاد ہونی چاہیے، وکلا کی جدوجہد نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا ایک ہیں، دونوں کی جدوجہد نے تاریخ بدلی، نظام کی بہتری کیلئے مستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متعدد کانفرنسز ہوئیں مگر نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے سوا کسی ایک بھی سیاسی جماعت نے بھی بروقت الیکشن کیلئے پٹیشن فائل نہیں کی،سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمل کرانے کیلئے کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔وکلا گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر سب سے زیادہ یلغار اسٹیبلشمنٹ کی ہے‘اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 بہادر ججز کے ساتھ ہمیں کھڑا ہونا ہوگا‘کہا تھا 26ویں ترمیم کے بعد کچھ نہیں بچے گا،اس ملک میں کوئی ادارہ کام نہیں کر رہا‘26 ویں ترمیم کے بعد کوئی آئین نہیں رہا‘اس وقت حکومت کے تمام لوگ صرف اشاروں پر ناچنے والے ہیں۔امریکی صدر نے کھانے پر اس کو بلایا ہے جو اقتدار میں ہے‘کیونکہ ان کو پتہ ہے کون ہے پاور میں یہ حکومت تو صرف پپٹ ہے‘ایک سرکاری ملازم فیصلہ کرتا ہے کہ کون صدر اور کون وزیراعظم بنے گا۔ سینیٹر حامد خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم آئین کیلئے خطرہ ہے،عدلیہ کی خودمختاری ختم کی جا رہی ہے‘الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کیا گیا،جمہوریت کو بار بار کمزور کیا گیا، وکلاء آئین کے اصل محافظ ہیں،بلوچستان اور سندھ کے وکلاء سرگرم ہیں،اسلام آباد بار کو فعال ہونا ہوگا،بڑا کنونشن جلد اسلام آباد میں ضروری ہے،11 اکتوبر کو لاہور نیشنل کنونشن ہو گا،جعلی پارلیمنٹ اور جعلی ترمیم ناقابل قبول، عوامی مینڈیٹ کو چرایا گیا جو افسوسناک واقعہ ہے۔

بیرسٹر گوہر

مزید :

صفحہ اول -