دودھ نیوٹریشن پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیاں 

  دودھ نیوٹریشن پروگرام میں مبینہ بے ضابطگیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ کے سکولوں میں دودھ نیوٹریشن پروگرام میں کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25ء کے مطابق محکمہ تعلیم نے مظفرگڑھ کے سکولوں میں کاغذی کارروائی کے ذریعے دودھ پلایا گیا جس سے محکمہ کو 10کروڑ سے زائد کا نقصان اْٹھانا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2024ء  میں 94 سکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کے باوجود اِن سکولوں میں دودھ کی فراہمی ظاہر کی جاتی رہی، اِسی طرح مئی 2025ء کے آخری ایام میں چار لاکھ 67 ہزار سے زائد دودھ کے اضافی پیکٹ فراہم کیے گئے جنہیں بعد ازاں موسم گرما کی تعطیلات کے کھاتے میں ڈال دیا گیا اور دودھ کی ترسیل کے سرٹیفکیٹ بھی بلوں کے ساتھ منسلک نہیں کیے گئے۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ اداروں پر لازم ہے کہ وہ دودھ نیوٹریشن پروگرام میں خورد ُ بُرد کرنے والے عناصر اور اُن کے سہولت کاروں کو منظر عام پر لاتے ہوئے اُنہیں قانون کے مطابق سزا دیں اور ساتھ ہی مظفرگڑھ سمیت صوبے بھر میں جاری اِس پروگرام کی کڑی نگرانی کا نظام وضع کریں تاکہ اِس قسم کی مبینہ خور د بُرد پر قابو پایا جا سکے۔

٭٭٭٭٭

مزید :

رائے -اداریہ -