نوجوان پاکستانی دولہا دلہن نے شادی پر نئی تاریخ رقم کردی، ملک کے ہر نوجوان کو راستہ دکھادیا

نوجوان پاکستانی دولہا دلہن نے شادی پر نئی تاریخ رقم کردی، ملک کے ہر نوجوان کو ...
نوجوان پاکستانی دولہا دلہن نے شادی پر نئی تاریخ رقم کردی، ملک کے ہر نوجوان کو راستہ دکھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارا مذہب ہمیں سادگی کا درس دیتا ہے لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ جب تک ہماری شادیوں میں خاطرخوا دکھاوا نہ ہو، شادی شادی نہیں لگتی۔ اب ایک دولہا دلہن نے اپنی شادی پر دکھاوا کرنے والے ان لوگوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق یہ دولہا دلہن شہزان اور زینب چنرا ہیں جنہوں نے اپنی شادی کی لگژری تقریب منسوخ کر ڈالی اور اس پر خرچ ہونے والی تمام رقم ایک فلاحی تنظیم کو عطیہ کر دی۔
شہزان نے ٹوڈے ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہماری جب شادی طے ہوئی تو ہم نے اس کی تقریبات پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگایا۔ یہ اتنی زیادہ رقم تھی کہ ہم سوچ میں پڑ گئے کہ کیا یہ اس طرح فضول تقریبات پر ضائع کرنی چاہیے یا نہیں۔ ہمارے اندر کچھ ایسا احساس پیدا ہوا کہ اس رقم کا اس طرح زیاں کچھ اچھی بات نہیں اور ہمیں یہ رقم کسی اچھے کام کے لیے خرچ کرنی چاہیے۔چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ رقم کسی فلاحی تنظیم کو دے دی جائے۔“ رپورٹ کے مطابق شہزان اور زینب نے یہ رقم ایک این جی او کو عطیہ کی جو صاف پانی اور تعلیم جیسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے نہ صرف یہ رقم عطیہ کی بلکہ اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی انہیں تحائف دینے کی بجائے ان کی قیمت عطیہ کر دیں۔