سگریٹ نوش ہوشیار، بس کے اندر یا سٹاپ پر سموکنگ پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا

سگریٹ نوش ہوشیار، بس کے اندر یا سٹاپ پر سموکنگ پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا
سگریٹ نوش ہوشیار، بس کے اندر یا سٹاپ پر سموکنگ پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں موٹروہیکل ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی، بس کے اندر یا سٹاپ پر سگریٹ نوشی، پان یا نسوار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سندھ موٹروہیکل ترمیمی بل 2023 کی منظوری گورنر سندھ نے دی جس کے تحت بی آر ٹی بسوں میں 5 سال تک کے بچوں کا کرایہ معاف ہو گا۔ بس سٹاپ پر پان یا نسوار تھوکنے پر 1000 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا جبکہ اگر کوئی سگریٹ پیتا ہے تو اس پر بھی ایک ہزار روپے مالیت کا جرمانہ کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہےکہ بی آر ٹی بسوں میں داخل ہونے یا باہر جانے کے دروازوں کی خلاف ورزی کی گئی تو اس پر بھی ایک ہزار روپے مالیت کا جرمانہ بھرنا ہو گا۔