ایف بی آر نے سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی افواہوں کی تردیدکردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر نے سمگل شدہ گاڑیوں کے حوالے سے ایمنسٹی سکیم کی افواہوں کی تردید کردی۔
ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے بارے میں سوشل میڈیا پرچلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، سمگل شدہ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کے بارے میں کوئی تجویززیر غور نہیں ہے۔
ایف بی آر نے عوام کو ہدایت دی کی کہ عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں۔