سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھنے کا امکان

سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھنے کا امکان
سردی کی شدت میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موسم سرما کی شدت کے باعث  تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے پر غور جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایک ہفتے تک تعطیلات میں اضافے پر غور شروع کر دیا، محکمہ موسمیات سے بھی آئندہ 2سے 3ہفتے کی رپورٹ طلب کرلی۔

سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین کی جانب سے بھی تعطیلات میں اضافے کا مطالبہ  کیا گیا ہے،آئندہ ایک سے دو روز میں تعطیلات سے متعلق فیصلہ ہونے کا امکان  ہے۔موجودہ شیڈول کے مطابق سکولوں میں تعطیلات یکم جنوری تک ہیں۔