کیا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے جا رہا ہے؟

کیا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے جا رہا ہے؟
کیا 5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے جا رہا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ملک میں 5 ہزار روپے کی بندش کے حوالے سے کئی بار بحث چھڑ چکی ہے جب کہ حکومتی ایوانوں میں بھی اسے بند کرنے کے حوالے سے کئی بار بحث چھڑ چکی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ماضی میں حکام اور سیاست دانوں کی جانب سے کئی بار مطالبہ کیا جا چکا ہے کہ کرپشن سمیت دیگر کئی وجوہات کی وجہ سے 5 ہزار روپے مالیت کا نوٹ بند کردیا جانا چاہیے، تاہم چند ماہ قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحت کی گئی تھی کہ ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کیوں نہیں کردیا جاتا؟ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری سے بچنے کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ جہاں زیادہ ایجنٹس ملوث ہوں گے وہاں جھوٹ بولنا مشکل ہوگا۔ ایسے اقدام لیں جو قابل عمل ہوں جس سے رزلٹ ملے۔

یاد رہے کہ اگست میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی تھی کہ ملک میں 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کرنے سے متعلق فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں پہلے بھی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں، تاہم انہیں تسلیم نہیں کیا گیا۔

مزید :

بزنس -