حمزہ پاشاکے گیت’’ہنجو‘‘ نے دھوم مچادی

حمزہ پاشاکے گیت’’ہنجو‘‘ نے دھوم مچادی
حمزہ پاشاکے گیت’’ہنجو‘‘ نے دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)ماضی کی فلمسٹار نشوبیگم کے بیٹے اور اداکارہ صاحبہ کے چھوٹے بھائی حمزہ پاشاکے پہلے ویڈیو’’ہنجو‘‘ نے دھوم مچادی۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو ساز گولڈ پروڈکشن نے اپنے حالیہ ریلیز ہونے والے البم میں شامل کیا تھا جس نے ملک بھرمیں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔یہ حمزہ پاشاکا پہلا ویڈیو سونگ تھا جسے نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ایک ملاقات کے دوران حمزہ پاشانے بتایاکہ ان کا یہ پہلا گیت تھا جسے انہوں نے بہت محنت سے تیار کیاتھا اس کی شاعری اور میوزک پربھی خصوصی توجہ دی گئی تھی جس میں میری ماں نشوبیگم نے بھی بہت مددکی کیونکہ میں چاہتاتھاکہ میرا پہلا گیت میوزک لورزکے دلوں میں اتر جائے اور وہی ہوا اس کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں بہت جلد اپنے دوسرے گانے کی تیاری بھی کررہاہوں جو اس سے بڑھ کرہوگا۔

مزید :

کلچر -