پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ 

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ 
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سمری ارسال کر دی گئی، وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری کے بعد سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جائے گی، اجلاس کل منعقد ہو گا۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ طلب کئے جانے والے اجلاس میں بجٹ سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں مریم نواز وزیراعلیٰ منتخب ہوئی تھیں، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب ہونے والی وزیراعلیٰ نے 220 ووٹ حاصل کئے۔