گوگل میپ میں نیا کارآمد فیچر متعارف کروا دیا گیا

گوگل میپ میں نیا کارآمد فیچر متعارف کروا دیا گیا
گوگل میپ میں نیا کارآمد فیچر متعارف کروا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کیلیفورنیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل میپ میں کارآمد فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے کسی انجانی جگہ کی معلومات آواز کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔

جیو نیوز کے مطابق گوگل میپ نے سکرین ریڈر فیچر 2023 میں متعارف کروایا تھا جس میں فون کے کیمرے کو استعمال کر کے اپنے ارد گرد کے ماحول کو سکین کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اب اس فیچر میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے کم بینائی والے افراد جب کسی مخصوص مقام کی جانب اپنے کیمرے کا رخ کریں گے تو آواز کے ذریعے انہیں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ فیچر گوگل میپ میں کیمرا آئیکون کو کلک کر کے ارد گرد کے ماحول کو سکین کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گوگل کی جانب سے بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر اینڈرائیڈ فونز کیلئے متعارف کروانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے تاہم دیگر صارفین بھی جلد اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔